سونف ، راز ، نج ، بادیاں دراز ، نہ ، مٹھا جیرا

سونف  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   FOENICULUM VULGARE MILL

(عربی) راز یا نج ۔ ( فارسی) بادیان دراز یا نه۔ ( بنگلہ ) مٹھا جیرا۔ ( انگریزی) فینل FENNEL ۔





رنگ: زرد وسبزی مائل ۔

ذائقه: شیریں ۔

مزاج: گرم درجہ دوم خشک درجہ دوم ۔

 مقدار خوراك: 5 گرام سے 7 گرام ۔

مقام پیدائش: یوپی اور پنجاب، ترکی ، سائپرس ، چین اور روس وغیرہ ۔

افعال و استعمال: مدر بول و حیض، ہاضم ، کاسر ریاح ، دودھ پیدا کرتی ہے۔ سینہ ، جگر طحال ، گردہ کے سدے کھولتی ہے ۔ مقوی معدہ ہے۔ درد شکم، نفخ شکم اور قولنج میں نافع ہے۔ سونف 24 گرام، گلقند 60 گرام گرمیوں میں گھوٹ کر اور سردیوں میں جوش دے کر ۳۔۴ مرتبہ پینے سے پیچش دور ہوجاتی ہے۔

 بلغمی اور سوداوی امراض میں بطور منضج استعمال کرتے ہیں ۔ بصارت کو قائم رکھنے کے لیے اس کے جوشاندہ یا بادیاں سبز کے پانی میں سرمہ کو کھرل کر کے آنکھوں میں لگاتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.