(عربی) ذہب ، (فارسی) زر ، (سندھی) سون ۔ (گجراتی) سونو ۔ (انگریزی) گولڈ
قیمتی دھات مشہور ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ سونا ٹرانسوال ( جنوبی افریقہ) میں نکلتا ہے۔
رنگ: زرد چمک دار ۔
ذائقه: پھیکا۔
مزاج: معتدل مائل بہ گرمی ۔
مقدار خوراک: کشته دو چاول سے 62.5 ملی گرام ۔
افعال و استعمال: مقوی بدن ، مفرح و مقوی قلب و دماغ و اعضائے رئیسہ مقوی باہ اور نافع سل و دق ہے ۔ اصلی حرارت کو قائم رکھتا ہے۔ اس کے ورق سوداوی امراض کی ادویہ میں ڈالے جاتے ہیں ۔ کیونکہ یہ بالخاصہ سودا کا دشمن ہے اور اسی خاصہ کی وجہ سے خفقان کو نفع دیتا اور قلب کو تقویت بخشتا ہے۔
اس کا کشتہ ضعف قلب ، ضعف اعصاب اور ضعف باہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جب خون کا دباؤ زیادہ ہو تو سونے کے مرکبات کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
