مونگ ، ماش مج ، بنو ماش ، موگ ، مگ لیلا ، مگ ، مدگ

مونگ  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام   VIGNA MUNGO LINN

 

(عربی) ماش مج ۔ ( فارسی ) بنو ماش ۔ ( بنگالی ) موگ ۔ ( گجراتی) مگ لیلا ۔ (سندھی) مگ ۔ (سنسکرت) مدگ ۔ (انگریزی) گرین گرام GREEN GRAM ۔



 مشہور غلہ ہے ۔

 

رنگ: سبز ۔

 

ذائقه: پھیکا ۔

 

مزاج : بدرجہ اول ۔ بے چھلکا معتدل ۔

 

افعال و استعمال : مونگ کی دھلی ہوئی دال بیماروں کے لیے اچھی اور سستی غذا ہے ۔ کثیر الغذا اور صالح الکیموس اور خلط صالح پیدا کرتی ہے ۔ معمولی اسہال و پیچش میں دال مونگ مقشر اور چاول کی کھچڑی پکا کر دی جاتی

ہے ۔ غیر مقشرملین اور مقشر قابض ہے ۔ گرمی کوتسکین دیتی ہے لہذا گرم امراض میں بکثرت مستعمل ہے ۔ بیماروں کو مونگ کی دال کا پانی دیا جاتا ہے۔ مونگ کی دھوئی ہوئی دل 50  گرام ، پانی تین پاؤ قدرے نمک ملا کر دو تین گھنٹے خوب پکا کر چھان لیتے ہیں ۔ اس کا لیپ جھائیں کو دور کرتا ہے ۔ درد سینہ چوٹ کو نافع ہے ۔  آرد مونگ کی روٹی ایک طرف سے پکا کر خام جانب پر روغن گل مل کر باندھنا سرسام میں بہت نافع ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.