مونگ پھلی ، چینا بادام ، مانڈوئی ، بھوئی چنے ، بوہی مگ

مونگ پھلی  :

 

 لاطینی نباتاتی نام  ARACHIS HYPOGAEA LINN

 

(بنگلہ) چینا بادام ۔ ( گجراتی) مانڈوی یا بھوئی چنے ۔ ( سندھی ) بوہی مگ ۔ (انگریزی) گراؤنڈ نٹ GROUND NUT 



 بیل دار پودا ہے ۔ اس کی پھلیاں لگتی ہیں جن کے اندر سے مغز نکلتا ہے ذائقہ پھیکا روغن دار جس میں مونگ کے دانوں کا سا مزہ ہوتا ہے اور یہی اس کی وجہ تسمیہ ہے۔ کیونکہ بھوننے سے اس کے بیج خوش ذائقہ ہو جاتے ہیں اس لیے اکثر لوگ ان پھلیوں کو بھون کر کھاتے ہیں۔ کیونکہ بنگال میں یہ اولاََ ممالک چین سے آئی تھی اس لیے اس کا بنگال نام چینا بادام مشہور ہو گیا ۔

 

مزاج: گرم ۲ و خشک ۳ ۔

 

مقام پیدائش: مشرقی یوپی ، جنوبی ہند ، بمبئی اور بنگال کے بعض علاقوں میں اس کی بکثرت کاشت کی جاتی ہے ۔

 

افعال و استعمال : مجفف اور مقوی اعصاب ہے۔ مونگ پھلی نہ صرف بطور خوراک استعمال ہوتی ہے بلکہ اس کے بیجوں میں سے پچاس فیصد کے قریب کہربائی رنگ کا تیل نکلتا ہے۔ مونگ پھلی کے تیل میں مٹھائیاں بنائی جاتی ہیں اور اس سے مصنوعی گھی بناسپتی بھی تیار کیا جاتا ہے ۔۔ عام طور سے اس کو جریان وسیلان اور سرعت ورقت کا سبب قرار دیا جاتا ہے لیکن اس کا مناسب اور معتدل استعمال بالکل غیر مضر ہے ۔ بلکہ یہ فوائد میں کاجو اور اخروٹ وغیرہ سے کم نہیں ۔ مونگ پھلی کے بیجوں میں غذائیت ہوتی ہے ۔ مونگ پھلی کا تیل روغن زیتون کا عمدہ بدل ہے اور اس کو سیلڈ آئل کہتے ہیں ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.