مونگا ، مرجان ، پلا منگا، کورل

مونگا  :

 

  لاطینی نام   CORALLIUM RUBRUM LINN

 

( عربی ۔ فارسی ) مر جان ۔ ( بنگلہ ) پلا منگا ۔ (انگریزی ) کورل CORAL -



باریک باریک شاخیں ہوتی ہیں ۔ سمندر سے نکالا جاتا ہے۔ اسکو شاخ مرجان بھی کہتے ہیں۔

 

 رنگ: سرخ ۔

 

ذائقه: پھیکا ۔

 

مزاج : سرد و خشک بدرجہ دوم ۔

 

مقدار خوراک: ایک گرام ۔ کشتہ 60 ملی گرام سے 120 ملی گرام۔

 

 مصلح: کتیرا ۔

 

بدل: بسد ۔

 

 افعال و استعمال: قابض ، مجفف اور حابس ہے۔ اس کی تاثیر بسد کی مانند ہے۔ دماغ کوقوت کے لیے مخصوص ہے۔ اس کو سوختہ یا کشتہ کر کے استعمال کرتے ہیں۔ بلغمی کھانسی ، نزلہ، زکام ، ضعف دماغ ، نفث الدم میں مفید ہے ۔ وئید حضرات کشتہ مرجان کوسل ودق اور جریان میں بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔ تجربه پرسل و دق میں کوئی اثر نظر نہیں آتا۔

(غیرسمی)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.