مونگے کی جڑ ، بسد ، بیخ مرجان

مونگے کی جڑ :

 

 لاطینی نام   CORALLIUM RUBRUM LINN

 

(عربی) بسد ۔ ( فارسی ) بیخ مرجان۔

 



 اصل میں سمندر کی تہ میں ایک پتھر ہے ۔

 

رنگ: سفید ۔ سرخ وسیاه ۔

 

ذائقه: پھیکا ۔

 

مزاج : سرد ۱ ۔ خشک ۲ ۔

 

مقدارخوراك: نصف گرام سے ایک گرام تک ۔

 

مقام پیدائش : خلیج فارس اور بحر عمان ۔

 

افعال و استعمال: قابض ، مجفف اور حابس الدم ہے اور مقوی ومفرح قلب ہے ۔ خون کو بند کرتا ہے ۔ منہ سے خون آنا ، اسہال دموی اور قروح امعا میں مفید ہے ۔ جالی اور مجفف ہونے کی وجہ سے امراض چشم کے لیے اکتحالاََ مفید ہے  ۔  خفقان ،  مالیخولیا جنون کو مفید ہے  ۔  کتھے کے ہمراہ جلا کر منہ کے دانوں کو مفید ہے ۔ سرمہ بینائی کو قوت دیتا ہے۔ نیند سوختہ ودیگر ادویہ میں ملا کر بطورسنون استعمال کرتے ہیں ۔

 

 ( غیرسمی)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.