گوشت
کچھوا :
(فارسی
) گوشت سنگ پشت ۔ (سندھی) کچھوں جو گوشت ۔ انگریزی ٹارٹائز میٹ TORTOISE MEAT ۔
پانی کا مشہور
جانور ہے خشکی میں بھی رہتا ہے ۔
رنگ: سفیدی
مائل ۔
ذائقه: تلخ ۔
مزاج: گرم ۱ ۔
تر۱۔
افعال و استعمال: مقوی باہ ، محلل رياح واورام
، خون حیض کو بند کرتا ہے۔ کمر کوقوت دیتا ہے۔ تازہ خون پینا مرگی اور تشنج
کو نافع ہے ۔ اگر جو کے آٹے اور شہد میں ملا کر سیاہ مرچ کے برابر گولیاں باندھ
لیں اور ایک ایک گولی صبح وشام کھلائیں تو مرگی کونہایت نفع ہوتا ہے ۔ پتے کا لیپ
خراب زخموں کو مفید ہے ۔ بڈی کا سفوف روئی میں
رکھ کر بطور فرزجہ سیلان الرحم کو نافع ہے۔
اس کی ہڈی کو
تیل میں جلا کر اور اس کے اندر پیس کر پشت دست وپا کی داد پر لگائیں تو کئی
روز زرد آب خارج ہو کر
مرض جڑ سے دور ہو جاتا ہے ۔ اگر کسی زخم پر تیل لگا کر چکنا کردیں۔ اور اس کے اوپر
ہڈی پیس کر چھڑکیں تو تین روز میں آرام ہو جاۓ گا ۔
(غیرسمی
)