گوشت کبوتر ، لحم الحمام ، پارپھل جو گوشت

گوشت کبوتر   :

 (عربی) لحم الحمام ۔ ( سندھی) پارپھل جو گوشت ۔ (انگریزی) پاییجینز میٹ PIGEON'S MEAT ۔



مشہور عام پرندہ ہے۔  خانگی اور جنگلی دو اقسام ہیں ۔ خانگی کے مختلف رنگ لیکن جنگلی کا صرف ایک رنگ خاکستری مائل بسرمئی ہوتا ہے۔ گردن سبز۔

 ذائقه: لذیز ۔

مزاج: گرم۲ ۔خشک ۱۔ جنگلی کبوتر گرم خشک بدرجہ دوم ۔

مصلح: سرکہ ۔

افعال و استعمال: فالج ، لقوہ ، رعشہ ، خدر ،  استرخا کا ازالہ کرتا ہے۔ خون صالح کا مولد ، بدن کو موٹا کرتا ہے ۔  مقوی گردہ و مثانہ ،  مؤلد منی ، مقوی باہ ، استسقا زقی وطبعی دونوں کو نافع ہے۔

 گرم مزاج والوں کو اس کا گوشت پکاتے وقت اس میں کچا ترش انگور یا سرکہ ملا لینا چاہیے۔ کبوتر کا انڈا کھلانے اور زبان پر ملنے سے بچے صاف گفتگو کرنے لگتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.