مویزج ، زبیب الجبل ، مویزک کوہی ، جنگلی داکھ

مویزج  :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  DELPHINIUM STEPHISAGRIA

 

 (عربی) زبیب الجبل ۔ (فارسی ) مویزک کوہی ۔ ( ہندی) جنگلی داکھ ۔ (انگریزی) سٹیوسکرسیڈز STAVESACRE SEEDS۔

 



ایک بیل دار نبات کا سہ گوشتہ خم دار تخم ہے ۔ چھلکا جھری دار ہوتا ہے۔ اندر سے مغز ملائم ، سفید اور روغنی نکلتا ہے  یہی مغز مستعمل ہے۔ اس کی بیل انگور کی بیل کی طرح ہوتی ہے ۔

 

 رنگ : بھورا سیاہی مائل ۔ مغز سفید ملائم ۔

 

ذائقہ : تیز مخرش اور تلخ ۔

 

مزاج: گرم و خشک بدرجہ سوم ۔

 

مقام پیدائش: انگلستان ، افریقہ کے پہاڑ ۔

 

افعال و استعمال: جالی اور قاتل کرم ہونے کی وجہ سے جوؤں کو مارنے کے لیے پیس کر سر پر لگاتے ہیں ۔ اس کو بدن کے ساتھ لگنے والے کپڑوں ۔ (بنیان ۔ کرتہ ۔ پاجامہ ) کے اندر کی طرف بھی چھڑکنا چاہئے۔  مویزج

کو سرکہ میں جوش دے کر غرارے کرنے سے درد دنداں کوتسکین ہوتی ہے ۔ ڈاکٹروں کو بھی اس کی داقع  پیراسائیٹ یعنی قاتل کرم خاصیت سے اتفاق ہے اور وہ جویں مارنے کے لیے اس کا مرہم استعمال کرتے ہیں ۔ اس دوا میں دو نہایت زہریلے جوہر پائے جاتے ہیں ۔ اس لیے اس کو اندرونی طور پر استعمال نہ کرنا چاہیے ۔

 

( سم قاتل)

 

 کیمیائی تجزیہ: سے مویزج میں حسب ذیل اجزاء  پائے جاتے ہیں ۔ سٹیفی سیگرین ، ڈلفی نین اور روغنی مادہ۔

 

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.