لیچی :
لاطینی/
نباتاتی نام LITCHI CHINESIS SONNER
(ہندی)
لیچو ۔ (انگریزی) چن فروٹ CHIN FRUIT ہے ۔
مشہور پھل ہے لوکاٹ کے برابر ہوتا ہے ۔ اس کی
گٹھلی بھی لوکاٹ کے مشابہ ہوتی ہے۔
رنگ: بیرونی
چھلکا سرخ گلابی مغز سفید۔
ذائقه : شیریں
اور خوش مزہ ۔
مزاج : سرد و
تر بدرجہ دوم ۔
مقام پیدائش:
دہرہ دون (یوپی) وغیرہ ۔
افعال و
استعمال: مفرح ومقوی قلب ہے۔ پیاس بجھاتا ہے۔ اس کا پانی نکال کر لمبے میعادی
بخاروں میں دیا جاتا ہے۔ جزیرہ نما ملایا کے دیہات میں فتق مائی ( ہائیڈروسیل ) کی
شکایت ہونے پر تخم لیچی کو پیس کر فوطوں پر موٹا لیپ کرتے ہیں ۔