لوہے کا میل ، خبث الحدید ، چرک آہن ، لوہا نو زنگ ، لوہ کیٹ ، منڈور ، دہ اوسپنے خیرکی

لوہے کا میل :

 

  کیمیائی نام  HAEMATITE

 

 (عربی) خبث الحدید ۔ (فارسی ) چرک آہن۔ ( گجراتی ) لوہا نو زنگ ۔ (مرہٹی ) لوہ کیٹ ۔ (ہندی) منڈور۔ (پشتو) دہ اوسپنے خیرکی  ۔ (انگریزی) آئرن رسٹ IRON RUST ۔


لوہا پگھلانے کے وقت اس سے جدا ہوتا ہے ۔

 

رنگ: سیاہ ۔

 

ذائقه: نهایت کسیلا ۔

 

مزاج : گرم۲۱ ۔ خشک ۳۔

 

مقدار خوراك: خبث الحدید مبر یاا کشتہ 125 ملی گرام سے 250 ملی گرام تک۔

 

 مصلح: روغنيات ۔

 

افعال و استعمال : مقوی معدہ وجگر ومثانہ ، نافع سلسل البول اور حابس خون بواسیر ہے۔ نہایت خشکی لاتا ہے اور معدہ اور دل کو قوت بخشتا ہے۔ منہ سے خون آنے کو مفید ہے۔ بواسیر اور طحال کو نافع ہے۔ اس کا خضاب بھی عمدہ ہوتا ہے ۔  اس کو مدبر ومغسول کرنے کے بعد استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا کشتہ بھی بناتے ہیں۔

 یہ معجون فنجنوش خبث الحدید کا جزواعظم ہے

 

(غیرسمی)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.