لونیا
ساگ :
لاطینی نباتاتی نام PORTULACA OLERACEA LINN
(عربی)
بقلة الحامض ۔ (ہندی) لونگ ساگ ۔ (اردو) لونئے کا ساگ ۔ (انگریزی) پرسلین PURSLANE ۔
ایک شور زمین
کا خودرو ساگ ہے۔ خرفہ کی چھوٹی قسم ہے ۔ اس کے پتے شاخیں وغیرہ خرفہ سے چھوٹے
ہوتے ہیں ۔
رنگ: شاخیں
سبز سرخی مائل ۔۔ پھول زرد ۔
ذائقه :
شوروترش ۔
مزاج: تازه
سرد وخشک ۔
افعال و
استعمال: طبیعت کو نرم کرتا ہے ۔ صفراور خون کے جوش کو تسکین دیتا ہے ۔ پیاس اور
گرمی کو بھی تسکین دیتا ہے مگر بلغم کو تحریک میں لاتا ہے ۔ دافع حرارت وتپ ہے۔ اس
کے پتے پیس کر ہمراہ کالی مرچ کے پینا نکسیر اور پیشاب میں خون آنے کو مفید ہے۔