لوہا ، حدید ، آہن ، لوہ ، لوڈھوں ، سپات

لوہا  :

 

 (عربی) حدید  ۔ (فارسی) آہن ۔ (سندھی) لوہ ۔ ( گجراتی) لوڈھوں ۔ (بنگلہ) سپات ۔ (انگریزی) آئرن IRON ۔


ایک مشہور دھات ہے، اعلی درجہ کے مصفی آہن کو فولاد کہتے ہیں ۔

 

رنگ: سیاه ۔۔

 

ذائقه: کسیلا ۔

 

مزاج : گرم و خشک بدرجہ دوم ۔

 

مقدار خوراک: کشتہ آہن چار چاول سے 125 ملی گرام تک ۔

 

مصلح : تازہ دودھ اور مکھن ۔

 

افعال و استعمال: علم طب میں لوہے کا استعمال نہایت قدیمی ہے ۔ اسکا کشتہ ضعف معدہ  ، ضعف جگر ، ضعف باہ اور سلسل البول میں کھلایا جاتا ہے ۔ لوہے کا بجھا ہوا پانی اپنی قبض کی وجہ سے نفث الدم کے لیے بہت نافع ہے ۔ لوہے کا بجھا ہوا پانی یا چھاچھ ضعف معدہ وجگر اور اسہال معدی اور معوی میں پلاتے ہیں ۔

اس کا خضاب بالوں کو خوب سیاہ کرتا ہے ۔ لوہے کے مرکبات قابض تاثیر رکھتے ہیں اور ان سے منہ کا ذائقہ کسیلا ہوجاتا ہے۔ ان کے خوردنی استعمال سے پاخانہ سیاہ ہوجاتا ہے جس کا کچھ ضرر نہیں۔ جب مریض کی زبان میلی ہو تو فولاد کے مرکبات بھی استعمال نہ کرائیں نیز ان کو بخار کی حالت میں نہیں دینا چاہیے۔ ان کے کثرت استعمال سے درد سر اور کمی اشتہا وغیرہ کی شکایات پیدا ہوجاتی ہیں ۔

 مرکبات فولاد خاص کر فولاد کا برادہ کثیر مقدار میں بچوں کے لیے سم قاتل ہیں ۔

(غیرسمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.