کھمبی ، کھمب ، کھم ، کھنبہی ، مش روم

کھمبی  : FINGII

(اردو)  کھمب ۔ (ہندی) کھم ۔ (سندھی) کھنبیی ۔ (انگریزی) مش روم MUSHROOM ۔




یہ  بغیرتنا اور بغیر پتوں کے خودرو پودا  ہے جو گرمی کے موسم میں بارش کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ اس میں جوہر ارضی زیادہ اور جوہر مائی کم ہوتا ہے۔ لیکن جب یہ خشک ہو جاتی ہے تو اس کی مائیت زائل ہوجاتی ہے اور صرف ارضیت کے باقی رہنے سے غلظت بڑھ جاتی ہے۔

رنگ: سفید ْ۔

مزاج :  سرد وتر بدرجہ دوم۔

 افعال و استعمال: قابض و نفاخ  ہے۔ بلغم وسودا پیدا کرتی ہے۔  یہی وجہ ہے کہ امرض سوداوی اور بلغی میں مضر ہے ، نیز اس کے کثرت استعمال سے فالج، قولنج اور عصر البول کے پیدا ہونے کا خوف ہے ۔ اس کے مصلح کالا زیرہ ،  دارچینی ، مرچ سیاہ  کی مانند گرم مصالحہ جات ہیں کیونکہ یہ اس کو غلیظ اور لزج بلغم کے پیدا کرنے سے روکتے ہیں ۔ کھنب کا بڑا وصف صرف یہ ہے کہ یہ بہت لذیذ ہوتی ہے اس لیے لوگ اسے پکا کر کھاتے ہیں ۔ ڈھینگری گچھی وغیرہ کے بھی یہی اوصاف ہیں ۔ بعض لوگ کھمب کے مقابلے میں زہریلی فنگی کھا لیتے ہیں جو کہ سرخ یا سبز یا سیاہ رنگ کی ہوتی ہے۔ 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.