کھرنی ، چھیرنی ، راجنی ، کشیرنی ، کھیرول

کھرنى  :

 (بنگلہ) چھیرنی یا راجنی ۔ ( مرہٹی) کھرنی ۔ (سنسکرت) کشیرنی ۔ (سندھی) کھیرول ۔ (انگریزی) گوٹوس لیوڈ مائنوسپس GOTUSE LEAVED MINO SUPS -







 ایک بڑے درخت کا پھل ہے جو نیم کے پھل سے مشابہ لیکن قدرے لمبا ہوتا ہے۔ ابتدا میں سبز اور پکنے پر زرد ہو جاتا ہے ۔

رنگ: پھل زرد ۔

ذائقہ: شیریں ۔

مزاج : گرم ۱ ۔  تر۲۔

 مقدارخوراك: پهل بقدر ہضم ۔ چھال 5 گرام تا ۷  گرام ۔

 مقام پیدائش : پاکستان و ہندوستان ۔

افعال و استعمال: مفرح و مقوی قلب ہے ،  فرحت لاتی ہے اور اکثر اعضاء کوقوت بخشتی ہے۔ پیاس کو تسکین دیتی ہے۔ دیر ہضم ہے ۔ کھانسی اور مجاری بول کے زخموں کو فائدہ دیتی ہے۔  اس کی چھال منی کو گاڑھا کرتی ہے۔ اس کے بالوں کو پیس کر دکھتی ہوئی آنکھ پر لیپ کرتے ہیں۔ اس کا بیج عورت کے دودھ میں پیس کر آنکھ میں لگانے سے جالا کٹ جاتا ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.