سورج مکھی :
لاطینی/ نباتاتی نام HELIANTHUS ANNUUS LINN
(عربی)
آذریون ۔ (فارسی ) گل آفتاب پرست۔ (انگریزی) سن فلاور SUN FLOWER ۔
مشہور عام
پھول ہے۔ اس کا پھول شکل وشباہت میں سورج کے مشابہ ہوتا ہے۔ اس لیے سورج مکھی کے
نام سے معروف ہے۔
رنگ:
سفید ، بھورا ، پھول زرد ۔
ذائقه: قدرے تلخ ۔
مزاج: گرم و
خشک بدرجہ دوم۔
مقدار خوراك: برگ تر ۹ گرام۔ برگ خشک 2 گرام ۔
مقام پیدائش:
یہ دنیا کے تقریباََ ہر حصہ میں پیدا ہوتا ہے ۔
افعال و
استعمال: جس مقام پر یہ پھلواری ہوتی ہے وہاں موسمی بخارنہیں پھیلتا۔ اس کے بیجوں
کے تیل کو صابن سازی کے کام میں لاتے ہیں۔اس کے پتوں کو کالی مرچ 5 عدد کے ہمراہ
پیس کر یا سورج مکھی کا سفوف بنا کر ایک گرام دن میں ۲۔۳ مرتبہ تپ لرزہ میں
استعمال کراتے ہیں۔
(غیرسمی)
