کوڑی ، ودع ، خرمہرہ ، کوڈیوں ، کوڈی ، کڑی

کوڑی   :

(عربی) ودع  ۔ (فارسی ) خرمہرہ ۔ (سندھی) کوڈیوں ۔ پنجابی ( کوڈی)  (بنگالی) کڑی ۔ (انگریزی) کوری COWRIE ۔




ایک دریائی کیڑے کا خول مثل گھونگے اور سیپی کے۔ پیٹھ پر کچھ دانے دار، پیلی کوڑی جو تول میں تقریباََ چھ گرام ہو اس کو دوا کے کام میں لانا چاہیے۔ رنگ: سفید و نیلا وزردی مائل ۔

ذائقه: بدمزه و پھیکا ۔

مزاج :  سرد و خشک درجہ سوم ۔

مقدارخوراك: دوگرام ۔

افعال و استعمال: خرمہره سوختہ مجفف زخم ، مسکن درد ، مدمل اور حابس ہے ۔ جلد صاف کرتی ہے اور امراض جلدی کو نافع ہے۔ جلی ہوئی کوڑی طحال کے لئے مفید ہے اور پیشاب کی نالی کے زخم کو نافع ہے اور بہتے ہوۓ خون کو بند کرتی ہے۔

جب کان بہتا ہو تو زرد  کوڑی جلا کر اسکی را کھ نلکی کے ذریعے کان میں ڈالیں اور اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں تو جوش پیدا ہوکر کان صاف ہوجاتا ہے۔ زرد کوڑی سرکہ میں تین روز بھگو کر خشک کرکے پانی میں گھس کر مہاسوں پر لگانا مفید ہے۔ زرد کوڑی کو لیموں کے رس میں گھس کر مساموں پر لگانا بھی مفید ہے۔ خرمہرہ زرد سوختہ گرم دودھ کے ساتھ روزانہ کھلا نا ورم غدہ قدامیہ کے لیے نافع ہے۔ مرض سوزاک میں اس کا کشتہ برگ شیشم کے نغدہ میں تیار کیا ہوا بمقد ار ایک گرام ہمراہ شربت بزوری کھلاتے ہیں۔ (غیرسمی)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.