ہڑتال
گئودنتی:
سفید ہڑتال کو گئودنتی کہتے ہیں ۔ یہ چمک دار
ٹکڑوں یا ڈلیوں کی شکل میں ہوتی ہے اس کا کشتہ بکثرت استعمال کیا جاتا ہے ۔
ذائقہ: پھیکا
۔
رنگ: سفید۔
مزاج: گرم و
خشک بدرجہ دوم ۔
مقدارخوراک:
کشتہ نصف رتی سے ایک رتی تک ۔
افعال و استعمال:
قابض ، حابس الدم ، منفث بلغم اور دافع حمیات ہے ۔ کشتہ گئودنتی اسہال ، جریان خون
، وجع المفاصل ، صل ودق اور خصوصاََ دموی بخاروں میں کھلاتے ہیں ۔اس کا کشتہ
اسگندھ میں تیار کیا ہوا وجع مفاصل اور
فربہی کے لیے اور بکائن میں تیار شدہ دموی بخاروں کے لیے بہت مفید بیان کیا جاتا
ہے۔