ہڑ جوڑ ، ہڈ جوڑ ، ہر بھنگا ، ہور جوڑا ، چودہاری ، نیرو ، استھی سنہاری

ہڑ جوڑ (ہڈ جوڑ)  :

 

 لاطینی نباتاتی نام  VITIS QUADRANGULARIS

 

 (بنگلہ ) ہربھنگا۔ ہور جوڑا۔ ( گجراتی ) چودہاری ۔ (تیلیگو ) نیرو۔ (سنسکرت) استھی سنہاری۔ (انگریزی) وائیٹیس کوآڈرینگولر VITIS QUADRANGULAR ۔

 



اس پودے کا قد لال مرچ کے پودے کے برابر ہوتا ہے۔ پتے لمبے نوک دار، اس کا تنا چو پہلو ہوتا ہے اور اس پر ۵۔۲ انگلی کی پوریاں ہوتی ہیں۔ ایک پوری زمین میں لگا دینے سے یہ اگنے لگتا ہے ۔ پھول سفید گلابی یا گلابی رنگ کے ، پھل سرخ سرسوں کے دانوں کے برابر ۔ ہر پھل میں سرخ بیج ہوتا ہے۔

 

 رنگ سبز،  خشک بھوری ۔

 

ذائقہ : قدرے کسیلی ۔

 

مزاج گرم خشک ۔

 

مقدار خوراک : دو گرام ۔

 

افعال و استعمال: اس کی جڑ کھلانے اور لگانے سے ٹوٹی ہوئی ہڈی جلد جڑ جاتی ہے۔ کانوں سے پیپ بہنے پر اس کی تازہ کونپلوں کا رس کانوں میں ٹپکانے سے فائدہ  ہوتا ہے۔ یہ پودا  چرپرا اور تیز ہونے

 

کی وجہ سے گلے میں جلن سی پیدا کرتا ہے اس لیے اسے ابال کر یا گھی میں بھون کر کھلایا جاتا ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.