عود
بلسان :
لاطینی
نباتاتی نام COMMIPHORA STOCKSIANA ENGLER
(عربی) عودبلسان ۔ (فارسی ) چوب بلسان ۔
عودبلسان ایک
بڑے درخت بلسان کی پتلی اور چکنی لکڑی ہوتی ہے اور خوشبودار وزنی اور سرخ گندمی
رنگ کی ہوتی ہے۔ بہتر وہ ہے کہ تازہ ہو اور اس میں سے روغن بلسان کی سی خوشبو آتی
ہو۔ اس کے ثمر کو حب بلسان اور اس کے رال دار روغن کو روغن بلسان کہتے ہیں ۔انطاکی
نے کتب نصاری سے نقل کیا ہے کہ جب حضرت مریم اوران کے بیٹے مسیح بھاگ کر مطریہ میں
آئے اور وہاں ایک کنوئیں کے پاس ٹھہر کر کپڑوں کو دھو کر پانی پھینکا تو اس سے یہ
درخت پیدا ہو گیا اس لیے عیسائی اس کی بہت تعظیم کرتے ہیں ۔
رنگ : گندمی ۔
مزاج گرم ۳
خشک ۳ ۔
مقدار خوراک:
2 گرام تا 3 گرام ۔
مصلح: کتیرا ۔
مقام پیدائش:
حجاز، شام ، بیت المقدس۔
افعال و
استعمال: مقوی ، منقی ، منفث بلغم ، رطوبت دماغی کو چھانٹتا ہے۔ ضیق النفس، بلغمی
کھانسی ، لقوہ اور فالج میں مفید ہے۔ معدہ اور جگر کی سردی کو نافع ہے۔ برص ،
چھائیں ، چھیپ وغیرہ کوزائل کرنے کے لیے
ضماد یا طلا کرتے ہیں۔ اس کے کاڑھے میں عورت کو بٹھانے سے بانچھ
پن دفع ہوتا
ہے۔