گوندنی ، گوندی ، لیار

گوندنی  :

 ( پنجابی ) گوندی ۔ ( سندھی) لیار ۔ (انگریزی) ڈیل DELL ۔



مشہور درخت ہے۔ بیری کے برابر جھاڑ دار۔ اس کا پھل فالسہ کے برابر ہوتا ہے ۔ ان کے اندرایک بیج اور چیپ دار لعاب ہوتا ہے۔ برسات میں پھل پکتے ہیں۔

رنگ: پھل خام سبز - پختہ زرد سرخی مائل ، پھول کاسنی۔

 ذائقہ : خام پھیکا ، پختہ شیریں ۔

 مزاج : سرد ۔

 مقدار خوراك : سفوفاََ سات گرام سے 12 گرام تک ۔

افعال و استعمال: ملین صدر ، ملطف اور منفث بلغم ہے اور اپنے افعال میں سپستان کی مانند ہے۔ گوندنی پختہ کا لعاب نکال کر ہم وزن مصری سے قوام بنا کر اس میں قدرے صمغ عربی اضافہ کر کے خراش دار کھانسی میں چٹاتے ہیں ۔  جریان اور رقت منی میں گوندنی کو خشک کر کے اس کا سفوف بنا کر کھلاتے ہیں ۔ مادہ کو معتد القوام کرتی ہے۔ قاتل کرم شکم ، نافع کھانسی ، مقوی باہ ، مغلظ منی ، آواز کو صاف کرتی ہے۔ مرض قلاع میں گوندنی کی چھال کو پانی میں جوش دے کر کلیاں کراتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.