گوہ :
(فارسی
) سوسمار، سوس ۔ (عربی) ضب ۔ ( بنگالی)
گوساپ ۔ ( مرہٹی ) گھور پڑ ۔ (سنسکرت) گودھا۔
نیولے کے مانند ایک جنگلی جانور ہے ۔ دم سخت اور چھوٹی قد بلی کے برابر ہوتا ہے۔ اس
کے پنجے میں اتنی مضبوط گرفت ہوتی ہے کہ دیوار سے چمٹ جاتا ہے ۔
رنگ: زرد سیاہی
مائل ۔
مزاج: گرم و
خشک بدرجہ سوم ۔
افعال و
استعمال: فقہ اسلام میں اس کا گوشت کھانا حلال نہیں تا ہم مقوی باہ ہے ۔ اسکی کھال کے جوتے بنائے جاتے ہیں اور اس کی
دھونی بواسیر کو بالخاصہ مفید ہے۔ اس کی پنجال کو خشک کر کے مثل سرمہ کے پیس کر
آنکھوں میں لگانا جالے ، پھلی اور نزول الماء میں نافع ہے اور اس کا لیپ
ہمراہ سرمہ کے چہرہ کی جھائیں اور سیاہ داغ کو دور کرتا ہے۔ گرم مزاج کو مضر ہے۔
(غیرسمی)