گوندل ، بیرزد ، بیروی

گوندل  :

   (فارسی)  بیرزد ۔ (عربی) بیروی ۔


دوگز تک اونچا پودا ، پتے کھجور سے مشابہ ۔ اس کی رسی بناتے ہیں ۔ اس کے پودے کے پتوں کے اندر سے ایک شاخ سیدھی اونچی نکلتی ہے۔

 رنگ: پھول سفید ۔

ذائقه: تلخ ۔

مزاج : سرد ۲،  خشک ۱ ۔

 افعال و استعمال: اس کا پانی دانتوں کو صاف کرتا ہے اور سیلان خون کو بند کرتا ہے۔ پتا چبانے سے پیاز اور لہسن کی بو زائل کرتا ہے۔ پتوں کا لیپ ، محلل اورام ہے ۔ اگر منہ سے خون آتا  ہو یا تھوک کے ساتھ خون گرتا ہو اس کی راکھ پھانکنے سے آرام ہو جاتا ہے ۔

(غیرسمی)

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.