ماہی
زہرہ :
لاطینی/ نباتاتی نام VERBASCUM THAPSUS LINN
(ہندی)
کاک ماری ۔ (عربی) سمک السمک ۔ (فارسی) ماہی زہرج ۔ (انگریزی) مولن MULLEIN ۔
ایک شیر دار
بوٹی ہے ۔ اس کو کوٹ کر تالاب میں ڈالنے سے مچھلیاں ہلاک
ہو جاتی ہیں ۔ اس کی چھال بطور دوا مستعمل
ہے۔
رنگ : پتے سبز ۔ پھول اور چھال زردی مائل۔
ذائقه: تیز ۔
مزاج: گرم ۳ ۔
خشک ۳ ۔
مقدار خوراک:
دو گرام سے تین گرام تک ۔
مقام پیدائش:
جنوبی ہندوستان ، بر ما وغیرہ ۔
افعال و
استعمال: قوی مسہل ہے۔ ہرقسم کے بلغم اور گاڑھی خلطوں کو دست کی راہ نکالتا ہے اور
ریاح کو تحلیل کرتا ہے ۔ گٹھیا ، نقرس اور
عرق النساء میں جوش دے کر پلاتے ہیں اور جوؤں کو مارنے کے لیے سر پر لگاتے ہیں ۔
(
غیرسمی )