مٹر ، گرسنہ ، گاو دانہ ، مٹانا ، واٹانین ، بڈلا

مٹر :

 لاطینی نباتاتی نام  PLSUM SATIVUM LINN

(عربی) گرسنہ ۔ (فارسی ) گاؤ دانہ ۔ ( گجراتی) مٹانا ۔ (مرہٹی ) واٹانین ۔ (ہندی) بڈلا ۔ (انگریزی) فیلڈ پیز FIELD PEAS ۔



ایک مشہور ترکاری ہے۔ غلے کی قسم سے ہے ۔  دانے پھلی کے اندر ہوتے ہیں ۔ اس میں سلفر اور فاسفورس نسبتاََ زیادہ مقدار میں باقی مادہ کے ساتھ مرکب ہوتی ہے۔ زمانہ قبل از تاریخ سے اس کی ترکاری پکا کر کھائی جاتی ہے۔

 

مزاج : گرم و خشک ۱ درجہ ۲ ۔

 

مقدار خوراك: بقدر ہضم ۔

 

مصلح: شہد خالص ۔

 

افعال و استعمال: قابض ، نفاخ اورمسمن بدن ہے ۔ بارد مزاج والوں کی باہ بڑھاتا ہے ۔ اس میں پروٹین تقریبا ۳۳ فیصد ، کاربوہائیڈریٹس پچاس فیصد اور حیاتین کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ ضماد اس کا ورم پستان کو تحلیل کرتا ہے ۔

قیروطی آرد گرسنہ اس کا مشہور مرکب ہے جو درد پہلو کے لیے نافع ہے۔

(غیرسمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.