مامیران ، ممیرا ، مہمیرو ، مشمی ٹیٹا

مامیران  :

لاطینی/ نباتاتی نام  COPTIS TEETA WALL

 (اردو) ممیرا ۔ (سندھی) مہمیرو ۔  ( آسام) مشمی ٹیٹا  ۔ (انگریزی) گولڈن تھریڈ روٹ GOLDEN THREAD ROOT ۔



 ایک بوٹی بلدی کی مانند گرہ دار اور ٹیڑھی جڑ ہے۔ مامیران چینی اس کی بہترین قسم ہے۔ مشرقی آسام میں مشمی کے پہاڑی لوگ یہ جڑیں اکٹھا کر کے چھوٹی ٹوکریوں میں فروخت کرتے ہیں ۔اس کا جزو موثر بربرین ہے جو اسکی جڑوں میں ساڑھے آٹھ فیصد تک پائی جاتی ہے۔ اس کا پتا گہرے شگافوں کے ذریعہ تین حصوں میں پھٹا ہوا ہوتا ہے۔  اگر تین عدد شہتوت کے پتوں کی ڈنڈیاں موڑ دی جائیں تو ممیرے کے پتے کی شکل بن جائے گی ۔ جڑ سے ایک ڈھنٹل نکلتا ہے جس پر تین سفید رنگ کے ڈنڈی دار پھول لگتے ہیں ۔ اس کی جڑ گاجر مولی کی طرح زمین میں سیدھی نہیں ہوتی بلکہ پہلو کے بل ملتی ہے ۔ جن دواؤں کے متعلق بے سر وپا مبالغہ آمیز روائتیں عوام میں مشہور ہیں ان میں ایک دوا مامیران بھی ہے  ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ اگر اصل مامیران سے سیاہ یا نیلے کپڑے پر لکیر کھنچیی جائے تو وہ لکیر والی جگہ کا کپڑا سفید ہو جاتا ہے لیکن یہ بالکل غلط ہے ۔  ملک آسام کا مشمی پہاڑ چین کا ہی سلسلہ کوہ ہے اس لیے اس کو مامیران چینی کہا جاتا ہے ۔

 

رنگ: باہر سے زرد  مائل بہ سیاہی اندر سے ہلدی جیسی زرد ۔

 

ذائقہ: تلخ   ۔

 

 

مزاج :  گرم خشک۲۔

 

 مقدار خوراک: ایک گرام تا دوگرام ۔۔

 

افعال و استعمال: جالی مقوی بصر ، کا سر ریاح ،  مدر بول اور تلخ مقوی ہے ۔ مامیران عام طور پر تنھا یا  سرمہ وغیرہ میں ملا کر امراض چشم جالا ، پھولا ناخونہ وغیرہ میں مستعمل ہے ۔  شہد اور سرکہ میں پیس کر برص وبہق  وغیرہ  پر لگاتے ہیں ۔  خوردنی  طور پر کا سرریاح ومدر بول اثر رکھتا ہے۔ (غیرسمی )

 

کیمیائی تجزیہ :  مامیران میں بربرین نامی جوہر پایا جاتا ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.