ہرن کھری :
لاطینی/
نباتاتی نام CORCHORUS FASCICULARIS LAM
(پنجابی) لیلی بوٹی ۔ (سندھی) لیلا بوٹی ۔ (انگریزی) ہوف
HOOF۔
ایک
بیلدارگھاس ہے جو اپنی پاس کی چیز پر لپٹ جاتی ہے ۔ اس کا پتا مثلث نوک دار مشابہ
سم ہرن کے ہے ۔ ریتلی زمین یا چنے کے کھیت میں خودرو پیدا ہوتی ہے ۔ سوائے برسات
ہر موسم میں ملتی ہے ۔
رنگ: پھول
سفید کٹوری نما۔
ذائقہ: کسیلی تلخ ۔
مزاج: گرم
خشک۔ ۳ ۔
مقدار خوراک:
9 گرام۔
افعال و استعمال: مصفی خون ، محلل و منضج
اورام ہے ۔ کھجلی اور کوڑھ کو نافع ہے ۔
اس کو تنہا یا برسونڈی اور مرچ سیاہ کے کوٹ کر امراض فساد خون مثلاََ خارش ، جذام اور آتشک وغیرہ میں پلاتے
ہیں۔ اور اس کو پیس کر بطور ضماد اورام پر
لگاتے ہیں ۔ ورم تحلیل ہوجاتا ہے یا پختہ ہوکر پھوٹ جاتا ہے۔
(غیر
سمی )