کتیرا گوند :
لاطینی/ نباتاتی نام COCHLOSPERMUM RELIGIOSUM LINN
(عربی)
سمغ القتاد ۔ ( بنگالی) کٹیلا ۔ (سندھی) کتیلہ ۔
(انگریزی)TRAGACANTH ۔
ایک خاردار
درخت قتاد کا گوند ہے جس کے کانٹوں کی کثرت اور تیزی عربی میں ضرب المثل ہے۔ یہ
پانی میں پھول جاتا ہے۔ گوند کیکر کی مانند حل نہیں ہوتا۔ اس پر ٹنکچرآئیوڈین لگانے سے رنگت اودی یا نیلی
ہوجاتی ہے ۔
رنگ: زرد ،
سفید نیم شفاف ۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج : گرمی
اور سردی میں معتدل اور درجہ اول میں تر ۔
مقدار خوراک:
ایک گرام سے تین گرام مقام پیدائش: ایشیائے کو چک ، ایران۔
افعال و استعمال: مغری ، ملطف اور ملین ہے ۔
حابس خون اور ملین صدر ہے۔ اندرونی طور پر سوزش اور حرارت کو تسکین دینے کے لیے اس
کو مثل فالودہ بنا کر پلاتے ہیں۔
نفث الدم
، خشونت صدر وحلق اور قرح ریہ میں بکری کے
تازہ دودھ کے ہمراہ کھلاتے ہیں ۔ بعض
دواؤں کی سمیت کو زائل کرتا ہے۔ باطنی اعضاء کے سیلان کو بند کرتا ہے۔ اخلاط کی
تیزی اور خراش کو ساکن کرتا ہے ۔ خون غلیظ کرتا ہے۔ رگوں کے منہ پر چپک کر سدہ
پیدا کرتا ہے ۔
مشهور مركبات: لعوق سپستان ، شربت اعجاز ۔۔