یاقوت :
(عربی ۔ فارسی ) یاقوت (انگریزی) روبی RUBY ۔
ایک قیمتی
پتھر ہے جو مختلف رنگ کا ہوتا ہے۔ یاقوت سفید کوپکھراج اور کبود کو نیلم کہتے ہیں
۔
رنگ: سرخ ،
براق ۔
ذائقه: پھیکا
۔
مزاج : معتدل
۔
بدل: ایک قسم
دوسرے کی بدل ہے ۔
مقدار خوراک:
ایک رتی 125mg
۔
افعال و
استعمال : مفرح ، مقوی قلب ، مقوی دماغ ، منعش و حافظ حرارت غریزی ، نفث الدم اور
دافع ضرر ہواۓ وبائی خیال کیا جاتا ہے۔
یاقوت کو نہایت باریک کھرل کرکے مفرحات ویاقوتیات میں شامل کرتے ہیں جو
تفریح وتقویت قلب اور انتفاش و حفاظت حرارت غریزی کے لیے مستعمل ہیں ۔ اس کا کشتہ
تقویت اعضائے رئیسہ جنون ، مرگی ، خفقان ، وبائی طاعون ، جریان خون اور سل ودق
میں مستعمل ہے۔ اکتحالاََ ضعب بصر میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
(غیرسمی
)
کیمیائی ترتیب
: یاقوت میں فولاد ، کرومیم ، ٹائی ٹے نیم ، تانبا اور ایلومینیم
وغیرہ پائے جاتے ہیں۔