طراثیث ، زب الارض ، بل شیریں

طراثیث  :

(عربی) زب الارض ۔ ( فارسی ) بل شیریں ۔ (انگریزی) گمی فیرم GUMMI FFERUM ۔




 طراثیث جمع کا صیغہ ہے جس کا واحد طرثوث ہے۔ یہ ایک جنگلی گھاس ہے جو زمین پر بچھی ہوتی ہے۔ انگلی کے برابر موٹی ، لمبائی میں نصف بالشت سے کم ۔ پتے کھنبہ کے مشابہ دو قسم سرخ اور سفید لیکن سرخ قسم ہی مستعمل ہے۔ لوگ قحط میں اسے کھاتے ہیں ۔ اکثر چنے کے کھیتوں میں اور درختوں کے سائے میں پیدا ہوتی ہے ۔

رنگ: سرخ اور سفید ۔

ذائقہ: سرخ میٹھا اور سفید کڑوا ۔

مزاج: سرد ۱ ، خشک ۳ ۔

مقدار خوراك :  سات گرام ۔

افعال و استعمال : نہایت قابض ، حابس اسہال وسیلان خون اور مقوی معدہ وجگر ہے۔ صلابت کوتحلیل کرے۔ چھاچھ یا بکری کے تازہ دودھ کے ساتھ دیں تو معدہ کے ڈھیلے پڑجانے اور امراض جگر میں نافع ہے ۔ سفوف طراثیث اس کا مشہور مرکب ہے جو بقدرایک گرام ہمراہ آب انار دانہ دیتے ہیں۔ پرانے اسہال اور خونی پاخانہ کو روکتا ہے۔

(غیرسمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.