گوشت ممولا ، ٹی ٹی ھر جو گوشت

گوشت ممولا   :

(سندھی) ٹی ٹی ھرجو گوشت  ۔ (انگریزی) واک ٹیلزمیٹ VOCTAILUIS MEAT -



چڑیا کے برابر  پرندہ  ہے ۔  چونچ بار یک ، دم لمبی جو اوپر سے سیاہ ہوتی ہے جن پر سفید لکیریں ہوتی ہیں ۔ ہر وقت دم ہلاتا  رہتا ہے۔ گھنے درختوں اور نرکل کے جنگلوں میں بسیرا کرتا ہے ۔  بعض اطباء نے اس کا نام صفراغون  لکھا  ہے ۔ 

رنگ : اس کے چونچ ، پاؤں اور سر کی کھوپڑی سیاہ ہوتی ہے ۔  منہ اور سر سفید۔

ذائقہ :  نمکین ۔

مزاج :  گرم ۱۔ خشک۲ ۔

افعال و استعمال: بریاں کر کے ماہ العسل یا شہد کے ہمراہ کھانا گردہ ومثانہ کی پتھری توڑ دیتا ہے ۔ مدربول ہے۔ دشواری سے پیشاب آتا ہو تو اس کے گوشت سے نفع ہوتا ہے۔  ابن ماسویہ کہتے ہیں کہ پتھری کو توڑنے کے لیے اس سے زیادہ بلیغ النفع کوئی دوا نہیں ۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.