گوشت مور :
گوشت
طاؤس ۔ (عربی) لحم الطاؤس ۔ (انگریزی) پکا ک میٹ : PECOCK MEAT .
مشہور پرندہ
ہے ۔
رنگ: سرخ ۔
ذائقہ: بودار۔
مزاج :
گرم خشک ۔
افعال و
استعمال: مقوی معدہ ، شوربه ذات الجنب اور
درد پہلو کومفید ہے۔ چربی کا طلا متوی ومحرک ہے
۔ ہڈی سوختہ کا منجن عمدہ ہوتا ہے۔
پتا ہمراہ سکنجبین پرانے دستوں کے لیے
مفید ہے ۔ خون کا لیپ زخموں کو مندمل کرتا
ہے ۔ مشہور ہے کہ ساون اور بھادوں میں اس کا گوشت استعمال نہ کریں کیونکہ اس موسم
میں یہ سانپ کھاتا ہے۔ اس کا پر تمباکو کی بجاۓ چلم میں رکھ کر پلانا گنی ورم ( ناروا) کے لیے مفید ہے۔
(غیرسمی)