ککڑی ، قثد ، خیارزہ ، پابی ، دنگی م کاٹکڑ ، تر

ککڑی   :

لاطینی/ نباتاتی نام CUCUMIS SATIVUS

(عربی ) قثد ۔ (فارسی ) خیارزه  ۔ (ملتانی) پابی ۔ (سندھی) پابی ۔ دنگی ۔ (بنگالی ) کاٹکڑ ۔ ( پنجابی ) تر ۔ (انگریزی) یلو کیوکمبرگیرکن YELLOW CUCUMBER GHERKIN ۔




مشہور سبزی ترکاری ہے ۔

رنگ: سبز ،  پھول زرد ۔

ذائقه: پھیکا ۔

مزاج :  سرد تر بدرجہ دوم ۔

بدل: کھیرا ۔

مقدار خوراك: ٹخم 5 گرام سے 7 گرام ۔

افعال و استعمال: سوزش ، گرمی ، تیزی صفرا ، حدت خون اور جگر کو تسکین دیتی ہے ۔ مدربول ہے۔ پیاس کو تسکین بخشتی ہے۔ اس کو زیادہ تر خام حالت میں نمک ومرچ سیاہ کے ساتھ کھاتے ہیں۔ ککڑی کے بیجوں کو مدر بول ہونے کی وجہ سے سوزاک اور سنگ گردہ ومثانہ میں استعمال کرتے ہیں اور جالی ہونے کی وجہ سے ان کا لیپ چہرے کے رنگ کو صاف کرتا ہے  ۔

(غیرمی)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.