ککوڑا ، کنٹولا ، کاکرول ، کانٹلی

ککوڑا   :

 لاطینی نباتاتی نام   MOMORDICA DIOICA

(ہندی) ککوڑا ۔ ( گجراتی) کنٹولا۔( بنگالی) کا کرول ۔ ( مرہٹی ) کانٹلی ۔ (انگریزی) وائلڈ بٹرگاؤرڈ WILD BITTER GOURD   ۔



مشہور عام سبزی ترکاری ہے ۔ اسے جنگلی پرول اور کھیکسا بھی کہتے ہیں ۔ اس کی بیل ڈھاک وغیرہ کے پودوں پر چڑھتی ہے۔  پھل پرول کی مانند مگر قدرے گول اور روئیں دار ہوتا ہے۔ اس میں بیج بہت ہوتے ہیں۔ اس کی بیل دوسرے درختوں پر پھیل جاتی ہے اس کی ایک قسم کو پھل نہیں لگتا۔ اسے بانجھ ککوڑا کہتے ہیں ۔

رنگ: سبز ،  پھول سفید ۔

ذائقه: تلخ ۔

مزاج: گرم خشک بدرجہ دوم ۔

افعال و استعمال: ہر فعل  میں کریلے کی مانند ہے۔ اس کا لیپ ورم کو تحلیل کرتا ہے اور امراض جلدی کے لیے مفید ہے۔ ایک قطرہ اس کے آب افشردہ کا ناک میں ٹپکانا یرقان کو مفید ہے ۔ اس کی جڑ 12 گرام گھس کر پینا سنگ گردہ کو نافع ہے اور پتھری پیدا ہونے کو روکتا ہے۔

(غیرسمی )

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.