سیب :
لاطینی/ نباتاتی نام MALUS SYLVESTRIS MILL
(عربی) تفاح ۔ (سندھی) سوف۔(بنگلہ)سئو
۔(انگریزی) ایپل APPLE ۔
مشہور پھل ہے ۔
رنگ: زرد ،
سرخ ۔
ذائقه: شیریں
۔
مزاج: گرم ا۔
تر۲۔
مقدار خوراك: جوس 50 ملی لیٹر ۔ رب 12 گرام سے
18 گرام ۔
مقام پیدائش: کشمیر
۔ کلو۔
افعال و استعمال: مفرح دل و دماغ مقوی دل و جگر
۔ اس میں قلیل مقدار فولاد کی ہوتی ہے اس لیے قدرے قابض ہوتا ہے ۔ گرمی کو تسکین
دیتا ہے، خفقان کو مفید ۔ چہرے کے رنگ کو روشن کرتا ہے ۔اس کا رب غلبہ صفرا اور
اسہال صفراوی میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ مربا اختلاج اور خفقان میں کھلاتے ہیں ۔
بھوک بڑھاتا ہے۔ خون صالح پیدا کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اے۹۰ انٹرنیشنل یونٹ اور
کیلشیم چار ملی گرام فولاد ۳ ملی گرام اور
فاسفورس 11 ملی گرام فی سوگرام پائے جاتے ہیں ۔اس کے چھلکے میں پیکٹن پایا جاتا ہے
جو کولیسٹرول کم کرنے میں معاون ہے۔
