سویاں ، شبت ، سوا ، بالنت ، شیپ ، شلپھا ، سوئی ، شرئیا

سویاں   :

 لاطینی نباتاتی نام  ANETHUM GRAVEOLENS LINN L

(عربی ) شبت ۔ (فارسی ) شبت ۔ ( سندھی ) سوا۔ ( گجراتی) بالنت ، شیپ ۔ (بنگالی) شلپھا ۔ (کشمیری) سوئی۔ (سنسکرت) شرئیا۔ (انگریزی) ڈل DILL ۔




 اس کے پتے بادیان کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ پھول بادیاں کی مانند چتردار۔

رنگ: سبز ۔

ذائقه: تیز وتلخ ۔

 مزاج: گرم درجه دوم خشک درجہ اول ۔

افعال و استعمال: مدرومحلل ریاح اور ہاضم ہے ۔ سوئے کے پتوں کوسبز دھنیا کی مانند خوشبو کے لیے سالن وغیرہ میں ڈالتے ہیں۔ مثلاََ ایران میں شبت ، باقلا پلاؤ پکاتے ہیں ۔ سردی کے درد اور خشک کھانسی ، دردشکم ، نفخ شکم کو مفید ہے۔ گاڑھے خلطوں کو چھانٹتا ہے۔

بقول اطبائے ہند اس کے سونگھنے سے نیند آ جاتی ہے اس واسطے جب بے خوابی کی شکایت ہو تو مریض کے سرہانے سبز سوئے رکھے جاتے ہیں تا کہ اس کی بو سے نیند آجاۓ ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.