سیپ ، صدف ، گوش ماہی ، سپ ، شامک

سیپ  :

 حیواناتی / حیوانی نام OSTREA EDULIS

(عربی) صدف ۔ ( فارسی ) گوش ماہی۔ ( سندھی) سپ۔ ( بنگالی) شامک۔ (انگریزی) آئسٹرشیل OYSTER SHELL۔




ایک دریائی جانور کا خول ہے جس سیپ میں سے موتی نکلتا ہے اس کو صدف مرواریدی کہتے ہیں۔

 رنگ: سفید چمکدار۔

ذائقه: پھیکا  ۔

مزاج : سرد۲ خشک ۲ ۔

مقدار خوراک: ایک گرام ۔

افعال و استعمال: روح کولطیف کرتی ہے۔ صدف سوختہ ، کثرت حیض ، نکسیر اور خون تھوکنا کو بند کرتی ہے۔ سرمہ اکثر امراض چشم کو نافع ہے۔ سنون مسوڑوں کو قوی کرتا ہے اوران کے سیلان خون کو روکتی ہے ۔ صدف مرواریدی کے چمکدار پرت کو کھرچ کر مروارید کی بجائے استعمال میں لاتے ہیں ۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.