شریفہ :
لاطینی/ نباتاتی نام ANNONA SQUAMOSA LINN
(
بنگالی و سندھی ) سیتا پھل ۔ (ہندی) سریفہ
۔ سیتا پھل ۔ (سنسکرت) آتر پیہ ۔ (انگریزی) کسٹرڈ ایپل CUSTARD APPLE ۔
ایک مشہور پھل
ہے۔ اس کا پوست سخت ہوتا ہے اور اس کے اوپر ابھار ہوتے ہیں ۔
رنگ: با ہر سیاہی
مائل اندرسفید ۔
ذائقہ: شیریں
۔
مزاج:
گرم ۲ ۔ تر۲۔
مقام پیدائش:
مشرقی گھاٹ ، احاطہ مدراس اور دکن ، یہ درخت جزائرغرب الہند سے لایا گیا ہے۔
مصلح: ترشیاں،
سکنجبیں ۔
افعال و استعمال: بطور ایک پھل کے کھایا جاتا
ہے۔ گرمی پیدا کرتا ہے ،معدہ کو فاسد کرتا ہے۔ مولدمنی ہے۔ مقوی باہ و دل ہے ۔
خفقان کو مفید ہے۔ بدن کو غذائیت بخشتا ہے ۔ اس کے علاوہ قبض کو بھی دور کرتا ہے
بشرطیکہ اس کے گودے کا رس چوس کر تھوک دیا جائے ۔ اس کو کھانا کھانے کے بعد یا
تیسرے پہر کھانا مناسب ہے ۔ پتے قاتل کرم شکم ہیں اور ناروا کو خارج کرنے کے لیے
مقام ماؤف پر باندھتے ہیں ۔ منفی و مجلی ہونے کے سبب بیجوں کا سفوف بیسن ملا کر سر
دھونے کے لیے مستعمل ہے۔
