شکاعی :
لاطینی نباتاتی نام
ایک خاردار
بوٹی ہے ۔ اس کا تنا سہ پہلو انگلی کے برابر موٹا ہوتا ہے۔ پتے تکونے روئیں دار
ہوتے ہیں۔ دریا کے کنارے پیدا ہوتی ہے ۔
رنگ: زرد ،
پھول بنفشی مائل بہ زردی ۔
مزاج: گرم ۲۔
خشک ۲۔
مقدار خوراک:
5 گرام سے 7 گرام تک ۔
مصلح: کتیرا ۔
بدل: بادآورد
۔
افعال و
استعمال: مجفف ، قابض مسکن اور محلل ہے۔
درد دنداں اور
ورم لثات کے لیے اس کے جوشاندہ سے غرارے کراتے ہیں۔ سیلان خون کو مفید ہے۔ رعشہ،
امراض معدہ وجگر، سردی کے امراض اور پرانے پتوں کے لیے سودمند ہے۔ پرانے اسہال اور
کثرت حیض میں اس کی جڑ کا جوشاندہ پلاتے ہیں۔
(غیرسمی)
