گوشت گور خر ، لحم الحمار الوحش

گوشت گورخر   :

(فارسی) ۔ (عربی) لحم الحمار الوحش ۔ (انگریزی) زیبراز میٹ ZEBRA'S MEAT ۔



ایک چو پایہ جانور ہے۔ مشابہ گدھے کے ۔ اس کا قد گھوڑے اور گدھے کے قد کے درمیان ہے۔ یہ جنگل میں غول باندھ کر رہے ہیں۔۔۔ اور ہرغول کا ایک سردار ہوتا ہے جو ہر ایک خطرے کا خیال رکھتا ہے۔

رنگ: خاکی ۔

ذائقہ : نمکین ۔

مزاج : گرم و خشک ۔

افعال و استعمال: غلیظ ، دیرہضم اور مؤلد سودا ہے ۔ اس کا گوشت پارسی لوگ بہت پسند کرتے ہیں ۔ چربی کا لیپ دائی کے دودھ کے ہمراہ بچوں کے رونے کومفید ہے۔  چہرے کی سیاہی اور درد کو نافع ہے۔ اس کی چربی روغن قسط کے ساتھ ملنا ریحی درد گردہ اور درد کمر کے لیے مفید ہے۔

(غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.