گوشت مرغ ، لحم الدجاج ، گوشت خردش وماکیاں ، ککڑ جو گوشت

گوشت مرغ  :

(عربی) لحم الدجاج ۔ (فارسی ) گوشت خردش وماکیاں ۔ (سندھی) ککڑ جو گوشت ۔  (انگریزی) فاولز میٹ FOWL'S MEAT ۔



مرغ کے گوشت میں ۲۳ فیصد نائٹروجنی اجزاء اور ایک فیصد نمکیات ۳ فیصد چربی اور باقی پانی ہوتا ہے ۔

رنگ: سفید ۔

ذائقه :  پھیکا ۔

مزاج : گرم تر ۔

 افعال و استعمال : کثیر الغذ اور مولد خون صالح ہے۔ عقل بڑھاتا ہے ۔ فہم وفراست اور دماغ کو چست و چالاک بناتا ہے ۔ مقوی باہ ،  قولنج کو نافع ، رنگ و آواز کو صاف کرنے والا ۔  چوزہ مرغ کا شوربہ سوزش معدہ کو تسکین دیتا ہے ۔  مرغ جوان کا پیٹ چاک کرکے  گرما  گرم سر پر باندھنا سرسام میں نافع ہے۔  بڈھے مرغ کی نسبت نوجوان مرغ  کا گوشت بہتر ہوتا ہے ۔  اگر کسی مرغ کی گردن پتلی ہے اور رانیں اودی تو یہ بوڑھا ہونے کی علامت ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.