گائے روہن ، گئو لوچن ، حجر البقر ، سنگ گاو ، گورو چنا

گاۓ روہن ۔ (فارسی)  :

(سندھی) گئولوچن ۔ (عربی) حجرالبقر ۔ (فارسی) سنگ گاؤ۔ (بنگلہ) گاۓ رون ۔ (سنسکرت) گورو چنا ۔ (انگریزی) گال سٹون آف اے کاؤ GALL STONE OF A Cow ۔



بیل یا گائے کے پتے میں ایک پتھری انڈے کی زردی کے برابر پیدا ہوتی ہے ۔ پیاز کے چھلکوں کی طرح اس کے پرت پر پرت ہوتے ہیں ۔ اس کی شکل مثلث یا مربع یا گول ہوتی ہے۔ تازہ ملائم مثل گوشت کے ہوتا ہے مگر ہوا لگ کر مثل پتھر سخت ہو جاتا ہے۔ عمدہ وہ ہے جو بوڑھے بیل کے پتے میں سے نکلے بڑی اور بھاری اور تازہ ۔ جو گائے کے پتے میں پیدا ہوتی ہے وہ تاثیر میں بہت ضعیف ہوا کرتی ہے ۔

رنگ: نارنجی سیاہی مائل ۔

ذائقہ: تلخ ، پھیکا ۔

مزاج : گرم خشک درجہ ۱۔ بعضوں کے نزدیک سرد ۔

مقدار خوراک: ایک جو ۔

افعال و استعمال: ورم وریاح کو تحلیل کرتا ہے ،  فربہی لاتا ہے اور پیشاب و حیض جاری کرتا ہے۔ ایک چاول بھر شیر مادر کے ساتھ دینا دافع ڈبہ اطفال ہے۔ اس کالیپ بہق وجھائیں کے داغوں کو زائل کرتا ہے۔اس کی چٹکی خون کو بند کرتی ہے اور زخم بھر لاتی ہے۔

خزائن الادویہ میں لکھا ہے کہ ساڑھے چار گرام کھا لینے سے انسان ایک ہی دن میں مر جاتا ہے۔

(قریب بسم)

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.