سویابین :
سویابین ایک
غلہ ہے جو چین اور جاپان میں بہت زیادہ پیدا ہوتا ہے اور اب کچھ عرصہ سے ہند و
پاکستان میں بھی اس کی کاشت کی جانے لگی ہے۔ غذا کی اہمیت کے اعتبار سے سویابین
میں تمام غلوں سے زیادہ اجزا لحمیہ (پروٹینز ) اور روغنی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے
علاوہ اس میں حیاتین الف اور ب بھی ہوتے ہیں اس لیے یورپ اور امریکہ میں اکثر
غذائیں اس کی آمیزش سے تیار کی جاتی ہیں۔
