گلو کا ست

گلو کا ست  :



 گلو کا نشاستہ ہے ۔ بہترین ست گلو وہ ہے جس میں قدرے تلخی ہو۔ اور جو ہلکی آنچ پر پانی اڑا کر تیار کیا گیا ہو نہ کہ پانی خارج کرکے۔  ست گلو تیار کرنے کے لیے جتنی گلوموٹی ہو اتنی ہی اچھی ہوتی ہے ۔ بنانے کی ترکیب یہ ہے ۔

کہ سبز گلو کو باریک کاٹ کر اور کوٹ کر ایک شبانہ روز پانی میں بھگو رکھیں ۔ بعدہ ہاتھوں سے خوب مل کر پانی چھان لیں اور اس کو دیگچہ میں ڈال کر آگ پر پکائیں ۔ یہاں تک کہ پانی جل کر مثل رب کے غلیظ ہو جائے ، پھر اس کو دھوپ میں خشک کرلیں۔

 رنگ: سفید سبزی مائل ۔

ذائقہ :  قدرے تلخ ۔

مزاج: سرد وخشک ۔

مقدار خوراك: 1/2 گرام سے ایک گرام تک ۔

افعال و استعمال: مقوی ، مدر بول  ، نافع سوزاک و جریان اور دافع تپ جملہ اقسام ہے ۔ سوزاک ، جریان ، کھانسی اور تپ دق کو دفع کرتا ہے اور پرانے دستوں کو بند کرتا ہے۔ ملیریا اور حمیات مرکبہ میں تنہا یا طباشیر، دانہ ہیل کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔

(غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.