موم ، شمع ، نین ، مونی

موم  :

 لاطینی نام   APIS MELLIFERA LINN WAX

 

(عربی) شمع ۔ ( سندھی) نین ۔ ( بنگالی ) مونی ۔ (انگریزی) ویکس WAX ۔

 



شہد کی مکھی کے شکم کے غدود کا فضلہ ہے جو چھتے سے شہد نکالنے کے بعد رہ جاتا ہے ۔

 

رنگ: زرد وسفید ۔۔

 

 ذائقه: پھیکا ۔ چکنا ۔ بدمزه ۔

 

مزاج: معتدل ۔

 

مقدار خوراك: نصف گرام سے ایک گرام تک ۔

 

افعال و استعمال: محلل وملین اورام صلبہ اور مسکن اوجاع ہے ۔ موم کو مرہم بنا نے میں بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔ اس کا روغن کشید کرتے ہیں جو فالج لقوہ اور عصبی دردوں کے لیے مفید ہے ۔ پٹھوں کو نرم کرکے درد کو تسکین دیتا ہے ۔  اگر 24 گرام موم کے ہمراہ صدف سوختہ دو گرام ملا کر گولیاں بنائی جائیں تو ایک گولی کھانے کے بعد دودھ پینے سے دست یا قراقر نہیں ہوتا ۔

 

(غیرسمی )

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.