مومیائی ، عرق الجبال ، موم لالی

مومیائی  :

 

( فارسی) ۔ (عربی ) عرق الجبال ۔(پشتو) موم لالی ۔

 



 ایک قسم کی معدنی رطوبت ہے جو تمازت آفتاب کے باعث پہاڑوں سے ٹپکتی ہے اور منجمد ہوجاتی ہے ۔ کتب قدیم میں لکھا ہے کہ بہترین مومیائی ملک فارس کے کوہ داراب سے حاصل ہوتی ہے ۔

 

رنگ: سیاه ۔

 

ذائقه: پھیکا ۔

 

مزاج: گرم خشک ۔

 

مقدار خوراک: ایک جو سے دو جو تک ۔

 

افعال و استعمال: ارواح دل و دماغ ، اعضائے باطنی و ظاہری کوقوت دیتی ہے۔ فرحت بخشتی ہے ۔ سرد مواد تحلیل کرتی ہے ۔ رطوبتوں کو خشک کرتی ہے ۔ باہ زیادہ کرتی ہے ۔ سدہ کھولتی ہے ۔ جلا کرتی ہے ۔ بلغمی ورموں کو تحلیل کرتی ہے ۔ گھی اور دودھ میں ملا کر پینا زخموں اور چوٹ اور ہڈی ٹوٹ جانے کو مفید ہے  ۔

 

( غیرسمی )

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.