کیکر کا گوند
:
لاطینی/ نباتاتی نام ACACIA EGUAIMI
(ہندی)
بھمبری گوند ۔ (ملتانی) چیڑھ ۔ (عربی) صمغ عربی ۔ (انگریزی) ایکے شیام گم اریبک GUM ARABIC(اردو) ببول کا گوند (سندھی) ببر جوکھیر ۔
مشہور چیز ہے اس کی ڈلیاں نیم شفاف ہوتی ہیں ۔
خالص صمغ عربی پانی میں حل ہو جاتا ہے۔
رنگ: سرخی مائل زرد ۔
ذائقه: پھیکا
لعابی ۔
مزاج: خشک
بدرجہ دوم ۔
مقدار خوراک:
ایک گرام سے تین گرام ۔
افعال و
استعمال: اس کے لعاب میں ادویہ گوند کر گولیاں اور قرص بناۓ جاتے ہیں ۔ ملطف ،
قابض اور مقوی معدہ ہے۔ اسہال ، پیچش، سینہ اور حلق کی خشونت کو مفید ہے۔ آواز صاف
کرتا ہے۔ خراش کو دور کرتا ہے۔اسے گھی میں بھون کر بعض اقسام کی مٹھائیاں تیار کی
جاتی ہیں۔
(غیرسمی)