کیکر ، ببول ، ام غیلان ، مغیلان ، بابلا ، ببر ، بادل

کیکر  :

 لاطینی/ نباتاتی نام   ACACIA ARABICA

(اردو) ببول ۔ ام غیلان ۔ (فارسی) مغیلان ۔ (بنگالی) بابلا ۔ (سندھی) ببر (گجراتی) بادل (انگریزی) ACACIA ۔




مشہور خاردار درخت ہے۔ اس کی چھال میں ٹے نین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے ۔ اس کے بیجوں اور پھلیوں کے عصارہ کواقاقیا کہتے ہیں

رنگ: پتی سبز ، پھول زرد،  پھلی سبز خشک ہو کر بھوری ۔

ذائقہ : چھال کسیلا ۔

مزاج: سرد وخشک ۔

مقدار خوراك: 5 گرام سے 7 گرام تک ۔

مقام پیدائش: ہندوستان ، پاکستان  ، دکن اور کارومنڈل کے ساحل پر بکثرت پیدا ہوتا ہے ۔

افعال و استعمال: قابض ، مجفف ، مبرد ،  پوست ببول چمڑا رنگنے کے کام میں لائی جاتی ہے۔ اس کی چھوٹی چھوٹی شاخیں دانتوں کو صاف کرنے کے لیے بطور مسواک استعمال کرتے ہیں ۔ پوست ببول اور بادام کے چھلکے کو جل کر پیسنے اور نمک ملا دینے سے عمدہ سنون بن جاتا ہے ۔  برگ نورستہ ببول کو زیرہ اور غنچہ انار کے ہمراہ  پانی میں پیس کر اسہال اطفال میں دیتے ہیں اور گوند کا سفوف رقت منی ، سیلان الرحم  ، سرعت انزال اور جریان کو نہایت مفید ہے ۔۔

 پوست ببول کے جوشاندہ سے امراض حلق میں غرارے اور سیلان الرحم میں اس سے استنجا کراتے ہیں ۔ اس میں بیس فیصد ٹے نین ہوتا ہے۔

 کیمیائی تجزیہ: کیکر کی چھال میں ٹیفین اور اریک ایسڈ ، کیلشیم ،  مگنیشیم پوٹاشیم ،  شکر  اور کھار موجود ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.