منسل :
(عربی ) زرنیخ احمر ۔ ( ہندی ) منشل ۔( بنگلہ )
من چال ۔ (سندھی) من چھر ۔ (انگریزی) ریڈ
سلفریٹ آف آرسنک RED SULPHURET OF ARSENIC ۔
گندھک کی
مانند مگر سرخ رنگ کی ایک معدنی چیز ہے جس میں خفیف سی بو بھی ہوتی ہے ۔
رنگ : سرخ ۔
ذائقہ: پھیکا
۔
مزاج : گرم
وخشک درجہ چہارم ۔
افعال و
استعمال : اس کا لیپ کرنا خشک و تر خارش
کا ازالہ کرتا ہے چنانچہ بڑی سرخ مرچ مع ڈنڈی ایک عدد پاؤ بھرتیل سرسوں میں جلا کر
مرچ سرخ نکال کر منسل 24 گرام باریک کھرل کرکے ملا کر تین دن متواتر مالش کرنے سے
خارش وغیرہ دفع ہو جاتی ہے ۔ اگر چہ غیرسمی ہے تا ہم کھانا منع ہے۔