منقی ، کشمش ، مویز ، کاری داکھ ، منکا

منقی :

 

لاطینی/ نباتاتی نام   VITIS VINIFERA

 

(عربی ) کشمش  ۔ (فارسی ) مویز ۔ (سندھی ) کاری داکھ ۔ ( ہندی ) منکا ۔ (انگریزی) ریزنز RAISINS ۔

 



مویز جس کو عرف عام میں منقی (یعنی صاف کی ہوئی ) کہتے ہیں ۔  یہ دراصل دھوپ میں خشک شدہ انگور ہے ۔ یہ ایک خاص قسم کے انگور سے تیار کیا جا تا ہے ۔ اس کی چھوٹی قسم کا نام کشمش ہے۔

 

 رنگ: سیاہ ۔ سرخی مائل ۔

 

ذائقہ : شیریں ۔

 

مزاج : گرم و تر بدرجہ اول ۔ مائل به اعتدال ۔

 

مقدار خوراك: دس دانہ ۔

 

مقام پیدائش : کشمیر و افغانستان اور ہندوستان ۔

 

افعال و استعمال :  كثير الغذاء ، ملطف ، منضج اخلاط غليظ ، مفتح سدہ ، محلل اورام  ، مقوی جگر ، ملین شکم اور مسمن بدن ہے ۔  مریض کو جب غذا نہیں دیتے اس وقت مویز کھلاتے ہیں ۔ تلئین کے لیے بادیان کے ہمراه بصورت شیرہ دیتے ہیں ۔ امراض باردہ میں اخلاط غلیظہ کونضج دینے کے لیے بھی دیگر ادویہ منضجہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں ۔ اس کا بیج دور کر کے استعمال کریں ۔ بریاں کر کے گرم گرم کھلانا کھانسی کو مفید ہے ۔ 

کیمیاوی تجزیه :  پروٹین ،  چکنائی  ،  کاربوہائیڈریٹس  ،  کیلشیم ،  فاسفورس ،  آئرن  ،  وٹامن اے سی اور بی کی کچھ مقدار موجود ہے ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.